وفاقی حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)وفاقی حکومت نے مارچ سے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی،نیپرا نے 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت مقرر کر دی۔
مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کیلئے2 روپے فی یونٹ کمی لائی جا سکے گی،منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، منظوری سے صارفین کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا،کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا خریدنا خواب بن کر رہ گیا ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی