کروڑوں لینے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلز مین نے مفت میں تشہیر کرادی

Feb 03, 2025 | 21:42:PM

(ویب ڈیسک) کروڑوں روپے لینے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلز مین نے مفت میں اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرادی۔

اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،رپورٹس کے مطابق اداکارہ کسی بھی پروڈکٹ کی تشہیر کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے (جو کہ پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں) وصول کرتی ہیں لیکن ایک ہوشیار سیلز مین نے اداکارہ سے اپنے مقامی برانڈ کی مفت میں تشہیر کرادی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں سارہ علی خان جم سے باہر نکلتی ہیں تو ایک سیلزمین مداح کے روپ میں ان سے ملتا ہے اور ہاتھ میں پکڑے پیکٹ کا بتاتا ہے،اتنے میں اداکارہ گاڑی کی طرف پہنچتی ہیں تو سیلز مین تصویر کھنچوانے کا کہتا ہے جس پر وہ ہاتھ میں پکڑے پیکٹ کے ساتھ ہی تصویر بناتا ہے اور پھر وہ پیکٹ سارہ علی خان کو دے دیتا ہےتاہم سیلز مین کے عمل پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، کئی نے اس کی تعریف تو کسی نے شدید تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے سیلزمین کو ’سال کا بہترین سیلزمین اور مارکیٹر‘ قرار دیا تو ایک اور نے لکھاکہ دماغ ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔

بعض صارفین نے اداکارہ کو سیلزمین اور پروڈکٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف فلمساز  نےخودکشی کرلی،وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں

مزیدخبریں