سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ سعودی ایوان شاہی کے مشیرکا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فلکی حساب سے یکم مارچ بروز ہفتےکو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نےکہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہےکہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونےکا امکان ہے۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریال نے پاکستانی روپے کو روند دیا
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی اور رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ تک افق پر رہےگا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکےگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئےگا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا خریدنا خواب بن کر رہ گیا ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی