کوہ سلیمان،قبائلی علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں میں تصادم،5 افراد جاں بحق

Feb 03, 2025 | 22:22:PM
کوہ سلیمان،قبائلی علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں میں تصادم،5 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(موسی رضا)کوہ سلیمان کے علاقے تھانہ کشوبہ کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں دو مبینہ جرائم پیشہ گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کوہ سلیمان کے علاقے تھانہ کشوبہ کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں دو مبینہ جرائم پیشہ گروہوں میں تصادم ہوا ۔ بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق جندانی اور ہالتی قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔یہ لڑائی کالا کالی کے الزام میں شروع ہوئی ۔ مرنیوالے افراد کے نام سچا۔جروار۔روشن مکول ۔عزیز۔جندانی ۔حنیف جندانی حیات ہالتی ہیں۔ 

 کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ کا کہنا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری تھانہ کشوبہ میں موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف فلمساز  نےخودکشی کرلی،وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں