کیا بھارتی ادکارہ اور کینیڈا کی پولیٹکل پارٹی ورکر جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بن پائیں گی؟

Feb 03, 2025 | 22:54:PM
کیا بھارتی ادکارہ اور کینیڈا کی پولیٹکل پارٹی ورکر جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بن پائیں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ  اورمس انڈیا کینیڈا کے مقابلے میں رنر اپ رہنے والی بالی وڈ کی اداکارہ روبی دھلانے کینیڈا کی سیاسی جماعت لبرل پارٹی کی قیادت کیلئے اپنی دوڑ کا اعلان کر دیا ہے، ان کی اس خواہش  کا مقصد جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بننا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق 2003 میں بالی ووڈ ادکارہ روبی دھلا نے فلم "کیوں؟ کس لیے؟" میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں تھیں، انہوں نے 2004 میں کینیڈین ہاؤس آف کامنز سے انتخاب جیت کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق بھارتی  پنجاب سے آئے تارکین وطن سے ہے، روبی دھلا نے اپنی ایک ہی فلم "کیوں؟ کس لیے؟" میں اداکاری کی، لیکن اس کے بعد انہوں نے سیاست میں اپنی جگہ بنالی۔ انہوں نے ماڈلنگ اور ہوٹل مینجمنٹ جیسے شعبوں میں بھی کام کیا ہے، اور 1993 میں مس انڈیا کینیڈا کے مقابلے میں رنر اپ بھی رہیں۔

اگر روبی دھلا اپنی موجودہ دوڑ میں کامیاب ہو گئیں تو وہ کینیڈا کی پہلی ایسی وزیر اعظم ہوں گی جن کی نسل بھارتی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی برامٹن اور سپرنگڈیل کے حلقوں سے عوام کا اعتماد حاصل کیا تھا اور پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی۔ 

یہ بھی پڑھیںھارت کے معروف فلمساز  نےخودکشی کرلی،وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں