واٹس ایپ گروپ پر ڈکیتی کی جعلی خبر ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Feb 03, 2025 | 23:57:PM
واٹس ایپ گروپ پر ڈکیتی کی جعلی خبر ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی جعلی خبر پھیلانے والے کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپلیکیشن وٹس ایپ کے گروپ میں علی رضا نامی شخص نے ڈکیتی کی جھوٹی خبر بغیر تصدیق شئیر کی گئی، مذکورہ ملزم نے  10/11 افراد کی خواتین سمیت نجی ہوٹل پر اسلحہ کے زور پر نقدی چھیننے کے متعلق پوسٹ شئیر کی۔وٹس ایپ صارف نے سٹی اوکاڑہ کے نام سے گروپ میں خبر پوسٹ کی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو کسی بھی قسم کا وقوعہ ہونا نہ پایا گیا، جبکہ ہوٹل مالک نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں وقوعہ کی تردید کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا،

  ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے صارفین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے خبر کی تشہیر سے پہلے تصدیق لازمی کریں ،  بےبنیاد ، جعلی اور جھوٹی خبروں سے معاشرے میں ہیجانی کیفیت ، افراتفری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو  جیل سے رہا کر دیا گیا