شہری ہو جائیں ہوشیار۔۔بارشوں کا نیاسلسلہ ملک میں داخل

Jan 03, 2021 | 00:07:AM

(24 نیوز)شہر میں دھند کیساتھ سردی کی شدت برقرار، مطلع ابر آلود ، یخ بستہ ہوائوں سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی۔ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پر دھند اور بارشوں کا راج برقرار ہے، حد نگاہ متاثر ہورہی ہے،ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔آج شہر کا مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔ بادل اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ آج شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس 178 ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آج لاہور میں رم جھم برسے گئی، موسم کاحال بتانے والوں کا کہناتھا کہ بارشوں کا سسٹم دو سے تین روز تک جاری رہے گا ،شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 جبکہ کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب موسم کی شدت کو کم کرنے کرنے لئے شہریوں کی جانب سے گرم مشروبات کی دکانوں کا رخ کیا جا رہا ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہےگا،اسلام آباد میں کم ازکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں