پی ڈی ایم کے احتجاج سے کوئی پریشانی نہیں،شا ہ محمو د قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفے دینے کے لئے31جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساڑھے 5 گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی۔
تفصیلات کے مطا بق شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم رہنما ﺅں کے چہرے سے مایوسی نظر آرہی تھی ۔تحریک انصاف بھرپور مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی، اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پورے خطے کو شدید خطرات سے دوچار کررہی ہے، افغانستان میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد اور اتفاق رائے خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کرےگی۔جس سے پا کستا ن میں خو شحالی آئے گی۔