افغانستان میں ایک اور صحافی قتل کردیا گیا

Jan 03, 2021 | 00:18:AM

(24 نیوز)28 سالہ صحافی مقامی ریڈیواسٹیشن کے ایڈیٹر ان چیف تھے۔ صحافی کے قتل کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغانستان میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا ۔ دو ماہ کے دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبےغور کے شہر فیروز کوہ کے قریب صحافی بسم اللہ عادل کو مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کیا۔
 صحافی مقامی ریڈیواسٹیشن کے ایڈیٹر ان چیف تھے۔ صحافی کے قتل کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں صحافیوں،حکومتی اہلکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزیدخبریں