سلمان کی فلم کورونا کی معاشی بدحالی میں بھارتی سنیما کے لئے امید کی کرن

Jan 03, 2021 | 00:32:AM
سلمان کی فلم کورونا کی معاشی بدحالی میں بھارتی سنیما کے لئے امید کی کرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )فلم ’رادھے‘ کو گزشتہ سال عید پر ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کے باعث یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی تاہم اب بھی اپنی سالگرہ پر سلما ن نے اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ نہیں دی ۔
تفصیلات کے مطا بق دبنگ خا ن کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر نمائش کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ دو سری جا نب فلم کورونا کے باعث معاشی بدحالی میں بھارتی سنیما کی رونقیں بحال کرنے کیلئے امید کی کرن بن گئی ہے۔
 اور اب انہی افواہوں کے باعث بھارت بھر کی فلم ایگزیبٹر ایسوسی ایشنز نے سلمان خان کے نام خط لکھا ہے۔نمائش کنندگان نے اس خط میں لکھا ہے کہ سال 2020 فلم نمائش کنندگان کیلئے انتہائی برا ثابت ہوا ہے اور کئی سنیما بند ہوچکے ہیں جس کے باعث لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ فلمیں سنیما کیلئے ویسی ہی ہیں جیسے کار کیلئے ایندھن، فلم بینوں کیلئے ان کی دلچسپی کے مواد کے بغیرسنیما گھروں کا چلنا مشکل ہے لہٰذا آپ کی فلم’رادھے‘ لوگوں کو سنیما گھروں میں واپس لاسکتی ہے۔نمائش کنندگان نے کہا کہ ’رادھے‘ کی رواں سال عید پر پڑے پیمانے پر ریلیز سے سنیما گھروں کے مالکان اور ملازمین کی مالی مدد ہوگی اور ہمارے مستقبل کیلئے امید کی کرن بھی ہے۔
 رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کیلئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے معاہد کرلیا گیا ہے اور اس کے رائٹس 250 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے اداکار نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔جس سے صو رتحا ل مبہم شکل اختیا ر کر گئی ہے۔