(24نیوز)کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، شاہینوں کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں297 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔کیویز دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز کریں گے۔
یگلے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کے اوپنر ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔شان مسعود ٹم ساؤتھی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنانے پویلین لوٹ گئے۔
عابد علی 25 رنز بنا کر کائل جیمسن کی گیند کا شکار بنے۔
حارث سہیل اور فوادعالم بھی کریز پر ٹھہر نہ سکے اور کائل جیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوکر چلتے بنے۔
کھانے کے وقفے کے دوران بارش کے سبب کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن کچھ دیر بعد روک دیا گیا جو 40 منٹ رُکا رہا، دوبارہ میچ شروع ہونے پر اظہر علی اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہاف سنچریاں بنائیں اور اسکور کو آگے بڑھایا۔
کپتان رضوان کو بھی 61 رنز پر کائل جیمسن نے پویلین بھیج دیا جس کے کچھ ہی دیر بعد اظہر علی 93 رنز بنا کر میٹ ہینری کی گیند کا شکار بن گئے۔
فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر نے بھی اچھی پارٹنر شپ قائم کی، فہیم 48 اور ظفر گوہر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی 4، نسیم شاہ 12 رنز پر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی تھی۔