وزیر اعلیٰ پنجاب کا پی پی ایس سی کے پیپر آؤٹ ہونے کی خبر  پرنوٹس

Jan 03, 2021 | 09:59:AM

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اسٹنٹ کلکٹر  کی اسامیوں کیلئے ہونیوالے  پیپر  کے آؤٹ ہونے کی خبروں  کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ن نے پبلک سروس کمیشن کے پرچے کے آؤٹ ہونے کےسکینڈل کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم  علی مرتضیٰ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو  5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے  کہاہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن قومی ادارہ ہے، اسکی ساکھ کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ادارے کی ساکھ کا دفاع کرنے کیلئے ے پس پردہ عناصر کو سامنے لایا جائے گا۔عثمان بزدارنے کہا  کہ سی ایم آئی ٹی ٹیم گینگ کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی، اور معاونت کرنے والے افسران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پبلک سروس کمیشن کا پیپر لیک کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا، اینٹی کرپشن حکام کےمطابق ملزمان پہلے بھی کافی پرچے آؤٹ کرکے انہیں فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔دو ملزمان غضنفر  اور وقار پبلک سروس کمیشن کے ملازمین ہیں۔

مزیدخبریں