کورونا سے مزید53اموات،2272 نئے مریض سامنے آگئے

Jan 03, 2021 | 10:14:AM
کورونا سے مزید53اموات،2272 نئے مریض سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کے وار جاری،گزشتہ24گھنٹے میں 53 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  10 ہزار 311 ہوگئی ہے۔ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار272 نئے کیسزبھی رپورٹ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا سے 53  اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 311 ہوگئی ہے،ملک میں ایکٹو کیسزکی تعداد 35 ہزار 663 ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 86ہزار 634ہوچکی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 392 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 68 لاکھ 19 ہزار 699 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ17 ہزار 636 ، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 188، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، اسلام آباد میں 38 ہزار 146، بلوچستان میں 18 ہزار 218،  آزاد کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 686 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 660 ہوگئی ہے۔