فرسودہ پالیسیاں ،تبدیلی دعوے جھوٹ کا پہاڑ ثابت ہوئے ،سراج الحق

Jan 03, 2021 | 10:18:AM
فرسودہ پالیسیاں ،تبدیلی دعوے جھوٹ کا پہاڑ ثابت ہوئے ،سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، تبدیلی دعوے جھوٹ کا پہاڑ ثابت ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ لاہورمیں مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نا انصافی اور ظلم کے نظام پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو فیملی کلب نہیں۔ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں  سے نجات دلانا ہے۔