(24نیوز) سعودی حکام کی جانب سے پابندی ختم، سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سمیت بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ۔سعودی سول ایوی ایشن نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ آج سے تمام پروازوں پرمسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔پرانی بکنگ فعال کرانے اور نئی بکنگ کیلئے کال سینٹر یا دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔مسافروں کیلئے سفر سے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے بیرون ملک آمدورفت پر پابندی عائد کردی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں کھولنےکے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں لہذا آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں۔
واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے یہ پابندی 20 دسمبر کو ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا تھا۔