اداکارہ نادیہ خان نے تیسری بار جیون ساتھی چن لیا

Jan 03, 2021 | 12:09:PM
اداکارہ نادیہ خان نے تیسری بار جیون ساتھی چن لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی چینلز کےمتعدد پروگرامز  کی میزبان نادیہ خان نے تیسری بار جیون ساتھی چن لیا۔ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق نادیہ خان کی منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر آ رہی تھیں لیکن اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔اب نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے ہلکے سبز رنگ کے لباس کا انتخاب کیا  جبکہ ان کے شوہر  نے کوٹ کے نیچےسفید شلوار سوٹ پہن رکھا ہے۔

یادرہے کہ نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔