ہائے ٹھنڈ.. بالائی علاقوں میں بارش..برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا۔ آج شام سے منگل تک بالائی علاقوں میں 2021 کی پہلی بارش اور برفباری کابھی امکان ہے۔
آج داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے باعث آج شام سے منگل کے درمیان گلگت بلتستان اور کوہستان میں بارش اور بافباری متوقع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج آئندہ چند روز میں ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تجاوز کرسکتی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی، صبح کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج دن میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسہرہ، سوات، دیر، کوہاٹ، پشاور، کرم میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور پیر ،منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ میانوالی، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ کل اور پرسوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محمکے کی جانب سے راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین میں موسلا دھار بارش متوقع ہےجبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔