نیب کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، اربوں روپے کی ریکوری

Jan 03, 2021 | 12:33:PM

(24 نیوز) قومی احتساب بیورو نے 2018ء سے 2020ء تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق  1لاکھ 54ہزار 697 شکایات موصول ہوئیں، سب سے زیادہ شکایات سکھر سے ملیں ، اربوں روپے کی ریکوری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کو 3 سال میں 21 ہزار 71 شکایات موصول ہوئیں، نیب لاہور کو  29 ہزار 242، نیب خیبرپختونخوا کو  12 ہزار 627 شکایات موصول ہوئیں جبکہ نیب بلوچستان کو 25 سو اور نیب سکھر کو  75ہزار 944 ، نیب ملتان کو  13ہزار تین سو 13 شکایات موصول ہوئیں۔قومی احتساب بیورو نے تین سال میں اربوں روپے کی ریکوری کرکے  قومی خزانہ میں جمع کرائی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال اس حوالے سے کہا ہے کہ تین سال کی کارکردگی شاندار رہی۔نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔نیب کرپشن کے خاتمے اور لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے بنایا گیا۔

مزیدخبریں