ن لیگ نے پنجاب کو قرض میں ڈبویا، مداوا کررہے ہیں، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔ پنجاب کو1200ارب کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے معاشی گھاؤ دیئے۔ بزدار حکومت وزیراعظم کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔
بزدار حکومت کی ان کاوشوں اور محنت ہی کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں۔ شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا! پنجاب کو1200ارب کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے عوام کو جو معاشی گھاؤ دیئے بزدار حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 3, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ مالی مشکلات کا مقابلہ حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے۔ کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو56ارب کا ٹیکس ریلیف ملا ہے۔
بزدار حکومت کی ان کاوشوں اور محنت ہی کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں۔ شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا! پنجاب کو1200ارب کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے عوام کو جو معاشی گھاؤ دیئے بزدار حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وصولیوں کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی6ماہ میں 42فیصداضافہ ہوا۔ بزدار حکومت کی کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر ہیں۔
معاون خصوصی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شوبازاینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا۔عوام کو مسائل سے ہر صورت باہر نکالیں گے۔