ن لیگ نے پنجاب کو قرض میں ڈبویا، مداوا کررہے ہیں، فردوس عاشق

Jan 03, 2021 | 12:38:PM

(24نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے باعث مسلسل پانچویں ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔ پنجاب کو1200ارب کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے معاشی گھاؤ دیئے۔ بزدار حکومت وزیراعظم کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ مالی مشکلات کا مقابلہ حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے۔ کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو56ارب کا ٹیکس ریلیف ملا ہے۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شوبازاینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا۔عوام کو مسائل سے ہر صورت باہر نکالیں گے۔

مزیدخبریں