(24 نیوز) پشاور کے علاقے یکہ توت میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یکہ توت کے علاقے میں واقع گھر کے اندر ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور اس دوران آگ بھڑکنے سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو1122 اہلکاروں نے جھلس جانیوالے زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینسز میں ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ فائر فائٹرز نے آگ بجھا دی۔