جو خدمت کرے  اسےعمران خان  گرفتار کروا دیتے ہیں،امیر مقام 

Jan 03, 2021 | 13:05:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا کہ افسوس ہےمفاہمتی کردار ادا کرنےوالے خورشید شاہ کو عمران خان نے قید کرادیا۔خورشید شاہ کو قید کرنا پارلیمنٹ کے ساتھ زیادتی ہے۔جو بھی ملک کیلئے خدمت کرتا ہے عمران خان اسے گرفتار کروا دیتے ہیں۔شہباز شریف کو بھی قید میں رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سکھر میں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر  پریس کانفرنس کرتے ہوئےامیر مقام نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔ہم نے کہا تھا لانگ مارچ کرینگے تو استعفے بھی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے والے انسان ہیں ان کا 15 سالہ پارلیمنٹ کا رشتہ ہے انہوں نے ملک کی بہتری اور پارلیمنٹ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ خورشید شاہ کیخلاف آج تک کچھ ثابت نہیں ہوسکا ہے۔اگر کسی کا جرم ثابت ہوتو اسےسزا دی جائے۔بنا کسی جرم کے خورشید شاہ کو قید رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔عمران نیازی اگر احتساب کی بات کرتے ہیں تو فارن فنڈنگ کیس کیوں نہیں کھولتے۔سب کو پتہ چل جائیگا کے فنڈنگ کہاں سے آئی۔عمران نیازی خود چور ہیں اور دوسروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں