بلاول کی بلوچستان میں 11کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بولان میں ہونیوالےدہشتگردی کے واقعے میں 11 کان کنوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 11 کان کنوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کوئلہ کی کان کنی سیکٹر کے مزدوروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے اور انکے تحفظ کو یقینی بنائے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اسطرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔