بہتر سکور۔۔ اچھا موقع ۔۔جیت کیلئے پرعزم ہیں،اظہر علی 

Jan 03, 2021 | 14:46:PM
 بہتر سکور۔۔ اچھا موقع ۔۔جیت کیلئے پرعزم ہیں،اظہر علی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی نے کہا کہ پہلی اننگز میں بہتر سکور بن گیا ہے دوسرے ٹیسٹ میں ہمارے پاس اچھا موقع ہے۔وکٹ باؤلرز کے لئے سازگار ثابت ہو گی۔کیوی ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ہم کل صبح ‏اچھی باؤلنگ کر کے میزبان ٹیم کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے بہتر بیٹنگ کی۔وکٹیں گرنے کے باوجود رنز بنانا ہمارے لئے مفید رہا۔‏محمد رضوان کے ساتھ جو پارٹنر شپ لگی اس سے ٹیم کو استحکام ملا۔‏ایسی پچ پر رنز بھی بنتے ہیں اور وکٹ بھی ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ‏نیوزی لینڈ میں سنچری نہیں بنا سکا۔خواہش تھی کہ سنچری بناسکتا مگر ابھی ایک اننگز باقی ہے۔‏ مشکل کنڈیشنز میں رنز بنانے سے اعتماد بڑھا ہے۔‏ظفر گوہر نے ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت اور پراعتماد کرکٹر ہیں۔