اسامہ قتل کیس،5ملزموں کا 3روزہ ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسامہ قتل کیس کے پانچ ملزموں کو تین روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا،پولیس کا پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ نرم رویہ،پیشی کے موقع پر ہتھکڑی بھی نہیں لگائی۔میڈیا پر خبر نشر ہونے پر ہاتھ باندھ دیئےگئے۔
اسامہ کو قتل کرنے والے پانچ اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اور ابھی اسلحہ برآمد ہونا باقی ہےاس لئے 5 روزہ ریمانڈ دیا جائے۔جس پر جج نے استفسار کیا کہ پانچویں کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ پانچوں اہلکار ایک ہی گاڑی میں ڈیوٹی پر تھے اس لئے گرفتار کیا گیا۔جج نے ملزموں سے مکالمہ کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر گرفتار اہلکاروں نے جواب دیا کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ بعدازاں عدالت نے ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔