عوام دشمن حکومت گھر چلی جائے تو نیشنل ڈائیلاگ ہو سکتا ہے :بلاول بھٹو

Jan 03, 2021 | 15:24:PM

(24نیوز)بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قومی ڈائیلاگ اسمبلی میں ہوسکتاہے,لیکن پہلےوزیراعظم مستعفی ہوں اورحکومت گھرجائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو   نے پی ڈی ایم کو آبپارہ چوک کی طرف لانگ مارچ کی تجویز  دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  عوام تاریخی مہنگائی کا  مقابلہ کر رہے ہیں اور حکومت این آر او کا رونا رو رہی ہے،اڑھائی سال بعد بھی وزیراعظم کہتا ہے کیا کروں؟آپ عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے تو  مستعفی ہوں اور گھر جائیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں صرف امیروں کو ریلیف ملا،ٹیکس ایمنسٹی امیروں کیلئے ہے،  اسٹاک ایکسچینج والوں کیلئے اربوں کا بیل آؤٹ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراسازش کررہےہیں لیکن پی ڈی ایم متحدہے۔پیپلزپارٹی عوام پربھروسہ کرتی ہے،ہم عوام کی طاقت سے سیاست کرتے ہیں اور عوام کی مدد سے ہی  سلیکٹڈ حکومت کو ختم کریں گے۔

چیئرمین پی پی نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا عمران خان کےخالی کرسیوں سےخطاب کوانقلاب کی طرح پیش کیاجاتاتھا،منفی پراپیگنڈا کی حمایت نہ کی جائے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔مچھ میں قتل کئے گئے کان کنوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔

مزیدخبریں