مچھ میں دہشتگردی :وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان کےعلاقے مچھ میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نےکہا ہےکہ دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، افسوسناک واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے،شیخ رشید نے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔اس طرح کے واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ، انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی مچھ کوئلہ فیلڈ فائرنگ واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔جام کمال نے فائرنگ میں ملوث عناصرکی فوری گرفتاری کیلئے تمام وسائل استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔