(24نیوز)وفاقی وزیر مراد سعید کاکہنا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کردیا،اپوزیشن روزانہ این آراومانگنے کیلئے سرکس لگاتی ہے،لٹیروں کواین آراونہیں ملے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف قانون سازی پر اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، اپوزیشن کے سرکس کو عوام مسترد کرچکے ہیں،پی ڈی ایم استعفوں سے بھی مکرگئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاملک میں کوئی کیمپ آفس نہیں،زرداری نے عوامی ٹیکس کے 316کروڑکیمپ آفس کے نام پر اڑائے،رائیونڈکی سکیورٹی کیلئے 2700اہلکارتعینات تھے،ان کاپیٹ بھی خراب ہوتاتھاتوعلاج کیلئے بیرون ملک جاتے تھے،سابق حکمران اپنے علاج کیلئے ایک بھی ہسپتال نہیں بناسکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں کوغریب عوام کااحساس نہیں تھا،وزیراعظم عمران خان فلاحی ریاست کی بات کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے سڑکوں پرسونے والوں کااحساس کیا،ہماری حکومت نے غریب لوگوں کےلئے پناہ گاہیں بنائیں،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے غریبوں کااحساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نہیں کیا،وزیراعظم نے غریب طبقے کوبیماری اوربھوک سے بچایا،ایک کروڑ 60لاکھ خاندانوں کی احساس کیش پروگرام کے ذریعے مددکی،عالمی اداروں نے بھی وزیراعظم کے احساس کیش پروگرام کوسراہا۔
عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کردیا، لٹیروں کواین آراونہیں ملے گا،مراد سعید
Jan 03, 2021 | 18:16:PM