قوم مراد سعید کے 200 ارب ڈالر وطن واپس آنے کا انتظار کررہی ہے، فیصل کریم کنڈی

Jan 03, 2021 | 18:25:PM

(24 نیوز) پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مراد سعید 200 ارب ڈالر تو لائے نہیں، 316 ارب روپے کی نئی پھلجھڑی چھوڑ دی،قوم ابھی تک مراد سعید کے 200 ارب ڈالر کے وطن واپس آنے کا انتظار کررہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مراد سعید اربوں کھربوں کی باتیں کرکے عمران خان کا ہی دل جیت سکتے ہیں، مراد سعید سابق صدرکے ان فلیٹوں کا تو بتائیں جو وہ نیویارک سے برآمد کرکے لائے تھے، مراد سعید کی مضحکہ خیز گفتگو دراصل عمران خان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
جنرل سیکرٹری پی پی نے کہاکہ آصف زرداری کا دور حکومت گزشتہ 12 برسوں کا سب سے بہترین دور تھا،عالمی کساد بازاری، قدرتی آفات اور دہشتگردی کے باوجودسابق صدرکے دور میں ملک نے سب سے زیادہ ترقی کی۔

مزیدخبریں