شمشان گھاٹ کی چھت گرگئی، 18 افراد ہلاک

Jan 03, 2021 | 18:31:PM
 شمشان گھاٹ کی چھت گرگئی، 18 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ریاست اترپردیش میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ افرا د مرنے والے کی آخری رسومات میں شر کت کے لئے شمشا ن گھاٹ آئے ہو ئے تھے کہ اچانک چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ہلا ک ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بارش کی وجہ سے شمشان گھاٹ کی چھت کمزور پڑ گئی جس کی وجہ سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔مقامی انتظامیہ نے حادثے میں 18 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔