قرنطینہ کا سخت شیڈول،بھارتی ٹیم کی برسبین ٹیسٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم نے برسبین میں چوتھا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل قرنطینہ کا سخت شیڈول دوبارہ جاری کرنے پر ٹیسٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی، جس کے بعد سیریز ایک مرتبہ بے یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی کے ساحلی علاقوں میں کووڈ-19 کے مقامی سطح پر نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے باوجود سڈنی میں شیڈول تیسرا ٹیسٹ دوسری جگہ منتقل کرنے سے انکار کیا تھا۔آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں نیوسائوتھ ویلز روانہ ہوگی جبکہ وہاں پر 8 کیسز سامنے آئے ہیں اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کوئنزلینڈ نے نیوسائوتھ ویلز کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے تاہم کھلاڑیوں کو برسبین جانے کی اجازت دینے کے لیے معاہدہ ہوچکاہے جو 15 جنوری کو شروع ہوگا۔کھلاڑیوں کو وہاں سے جانے سے قبل سڈنی میں قرنطینہ کردیاجائے گا۔ آسٹریلیا کے میڈیا میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اگر سخت لاک ڈائون میں جانے کی شرط رکھی گئی تو بھارت کے کئی کھلاڑی وہاں سے جانے سے انکار کریں گے کیونکہ ان میں سے متعدد گزشتہ 6 ماہ سے کسی نہ کسی طرح قرنطینہ میں ہیں'۔