کبھی کارڈدکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم جلتے رہوگے،مولانا فضل الرحمان 

Jan 03, 2021 | 20:59:PM
کبھی کارڈدکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم جلتے رہوگے،مولانا فضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ کبھی ہم کارڈدکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم جلتے رہوگے، کہتے ہیں حکومت کوانتظارتھااپوزیشن کااتحادٹوٹے گا،ہم ایک آوازکےساتھ باہرآئے توان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔فضل الرحمان نے کہاووٹ چوری کرکے حکومتیں نہیں چلاکرتیں،غیرجمہوری حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،عوام کے نمائندے وہی ہیں جو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے بہاولپور میں پی ڈی ایم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور میں پی ڈی ایم کی عظیم الشان ریلی میں ہرطرف سے لوگوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکا نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، پی ڈی ایم آزاد جمہوری ہواو¿ں کی جدوجہد کررہی ہے،اس عظیم مقصد کیلئے یہ قومی تحریک ہے، پی ڈی ایم کی تحریک جمہوری تحریک ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ کشمیر فروش ہیں، 5 فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منائیں گے،ناجائزاورغیرجمہوری حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے،پی ڈی ایم کی سربراہی میں ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا مودی کامیاب ہوا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائیگا، بھارت میں کشمیر کے قبضہ کیلئے عمران خان نے کہاتھا کہ مودی کامیاب ہو،کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنےکافارمولا عمران خان نے پیش کیاتھا،ناکام پالیسی کے نتیجے میں کشمیریوں کومودی کے ظلم و ستم پرچھوڑ دیاہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن مسلسل ملتوی کررہا ہے،یہ دنیا بھر سے آئے فنڈ کی خوردبرد کا کیس ہے،فارن فنڈنگ میں سب سے زیادہ پیسا اسرائیل سے آیا ہے،انہوں نے کہاکہ ملک میں سی پیک کا وہی حال ہے جو پشاور میں بی آر ٹی کا ہے،افغانستان اور ایران کی معیشت اوپر جارہی ہے،پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ ملک عوام کا ہے اور عوام کا راج ہوگا،ہمارا موقف اصول پر ہے، ہم نے اصول کی بات کی ہے، پارٹیاں بیٹھتی ہیں ،مختلف زاویوں سے گفتگو کرتے ہیں،ہمارا موقف ایک ہے یہ دھاندلی کی حکومت ہے اسے جانا ہوگا،کبھی ہم کارڈ دکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم جلتے رہو گے،
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کےخلاف تحریک جہاد ہے،پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے،اس وقت تک لڑیں گے جب تک حکومت کوسمندر میں غرق نہ کردیں،آئین و قانون کے تحت لڑیں گے،جب تک حکومت ختم نہیں ہوجاتی، فارن فنڈنگ کیس پر19جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔