(24 نیوز)کشتی کے انجن میں مفلر پھنسنے سے 28 سالہ نوجوان پھندہ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں توقیر کشتی چلا رہا تھاکہ گلے میں موجود مفلر انجن میں پھنس گیا ، مفلر پھنسنے سے نوجوان کے گلے کو پھندہ لگ گیا جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا،لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا۔
ہری پور:کشتی کے انجن میں مفلر پھنسنے سے نوجوان پھندہ لگنے سے جاں بحق
Jan 03, 2021 | 21:47:PM