تین ماہ میں نماز اور عمرے کے لیے 55 لاکھ اجازت نامے 

Jan 03, 2021 | 22:18:PM
تین ماہ میں نماز اور عمرے کے لیے 55 لاکھ اجازت نامے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران نماز اورعمرے کے لیے 55 لاکھ سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ 
تفصیلا ت کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں بتایا کہ ’پندرہ لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین اور 42 لاکھ سے زیادہ نمازیوں کو منظم شکل میں مسجد الحرام پہنچایا گیا ہے۔ ’عمرہ پروگرام کی بحالی سے لے کراب تک 55 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو حرم شریف میں عمرہ اور نماز کے مواقع مہیا کیے گئے۔ عمرہ زائرین کی تعداد پندرہ لاکھ 14 ہزار اور نمازیوں کی تعداد 42 لاکھ 20 ہزار رہی ہے‘۔ یہ اعدادوشمار 2 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عارضی معطلی کے بعد عمرہ پروگرام کا آغاز 4 اکتوبر 2020 سے کیا گیا تھا۔