حکومت ہو یا اپوزیشن، مل کر عوامی مسائل حل کرنا ہو ں گے،پرویز الٰہی

Jan 03, 2021 | 22:39:PM

(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پر ویز ا لٰہی نے کہا ہے کہ ملکی حالات اجتماعی کاوشوں کا تقاضا کر رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا حل ہوسکے۔ حکومت ہو یا اپوزیشن، سب کو مل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پر ویز ا لٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق کارکردگی رپورٹ چودھری پر ویز ا لٰہی ٰ کو پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے معاشی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے محکمہ معدنیات کے اقدامات اور پرفارمنس کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) اتحادی کی حیثیت سے عوام کے ریلیف کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ معاشی سرگرمیوں میں تیزی لا کر عوامی ریلیف کو فوکس کرنا ہوگا۔
چودھری پر ویز ا لٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے وزرا اپنے محکموں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کا مشن عوامی خدمت ہے۔ ماضی میں بھی بھرپور عوامی منصوبے لائے، ا?ج بھی عوامی خدمات میں پیش پیش ہیں۔وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بریف کیا کہ محکمہ معدنیات کی جانب سے 16 کمپنیوں کو سیمنٹ کے لائسنس جاری کیے جس سے پنجاب میں 560 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ محکمہ معدنیات نے 10 سال کے بعد کوئلے کے لائسنس پر عائد پابند ی ختم کر دی ہے۔

مزیدخبریں