(24نیوز) مچھ میں کان کنوں کے قتل کے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا احتجاج جاری ہے۔ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دوپہر سے ہزارہ برادری نے دھرنا دے رکھا ہے۔ جبکہ اس وجہ سے علاقہ میں بد ترین ٹریفک جا م ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق رہنما مجلس وحدت مسلمین آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے یا مستعفی ہوجائے۔ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم خود کوئٹہ آئیں، غم زدہ خاندانوں کی دل جوئی کریں۔
مغربی بائی پاس پرجاری احتجاج کے باعث بلیلی چیک پوسٹ سے ائیرپورٹ روڈ چوک تک شدید ٹریفک جام ہے اور روڈ پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب مچھ واقعے میں جاں بحق کان کنوں کی میتیں ہزارہ ٹائون میں امام بارگاہ ولی عصر پہنچادی گئیں ہیں جہاں لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔
کان کنوں کے قتل کیخلاف ہزارہ برادری کا دھرنا ،بدترین ٹریفک جا م
Jan 03, 2021 | 22:56:PM