بالی ووڈ اداکار جان ابراہام بھی کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار جان ابراہام اور انکی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:فوٹو گرافر نے ایسا کیا کہا کہ نورا فتیحی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں؟؟
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بالی ووڈ کے معروف اداکارجان ابراہام اور انکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت نکلا جس کے بعد اداکار نے خود کو فیملی سے الگ کرلیاجبکہ انکی اہلیہ نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا۔جان ابراہام نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ تین دن پہلے ایک کورونا پازیٹوشخص کیساتھ رابطے میں آئے تھے ۔ جان ابراہم نے لکھا، "میں 3 دن پہلے کسی ایسے شخص سے ملا تھا جس کے بارے میں مجھے بعد میں پتہ چلا کہ اس کورونا مثبت ہے ۔جان ابراہام نے لکھا کہ ہم دونوں ویکسین شدہ ہیں اور ہم نے کورونا مثبت آنے پر سب سے ملنا ملانا چھوڑ دیا ہے ۔آپ بھی احتیاط کریں ماسک ضرور لگائیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ۔کرینہ کپور، نورا فتیحی بھی حال ہی میں کورونا سے نبرد آزما رہی ہیں۔ ریا کپور اور ان کے شوہر کرن بولانی کا بھی کورونا مثبت آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جیکلین فرننڈس کے ساتھ تعلق ۔۔چندر شیکھرکا تہلکہ خیز اعتراف