(ویب ڈیسک)کراچی والوں کیلئے بجلی مزید 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کے الیکٹر ک نے نیپرا کو دے دی۔کے الیکٹرک نے ایک سہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی استدعا کی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی پانچ روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ۔۔ہمسائے کی 12 سالہ لڑکی جاں بحق