اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔۔لاہور میں مزید 33کیسزرپورٹ

Jan 03, 2022 | 12:15:PM
اومی کرون ، نئے کیسز
کیپشن: اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔۔شہر میں اومی کرون کے مزید 33 کیسز رپورٹ کئے گئے ۔
 یہ بھی پڑھیں:بوسٹر ڈوز کن افراد کو لگے گی۔۔این سی او سی کا بڑا اعلان
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں اومی کرون کیسز کی تعداد 110 تک پہنچ گئی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ لاہور میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی بڑھتی شرح پریشان کن ہے۔ ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی 5ویں لہر آسکتی ہے ۔جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے 30 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو بوسٹر خوراک کا اعلان کیا ہے ۔بوسٹر ڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لی جاسکی گی ۔
این سی اوسی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کریں ۔ ماسک پہنیں اور ویکسین/بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار جاری ۔۔۔ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق