برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا :عمران خان

Jan 03, 2022 | 12:41:PM

 (24نیوز)  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،کاروبار اور سرمایہ کاری کو مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے،سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے جا رہے ہیں جبکہ چینی سرمایہ کاروں کو بھی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاک چائنہ بزنس انویسٹمٹ فورم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاری میں جو وقت لگتا ہے وہ بہت زیادہ ہے ، ایک سرمایہ کار کیلئے وقت بہت اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے مسائل کو حل کیا ، ملکی معیشت کو بہتر کیا پھر کورونا آگیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ چین ہمارے ساتھ ہے، ہم چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہیں، ہمارے پاس نوجوان  ہیں صلاحیتیں ہیں لیکن آئی ٹی ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی گئی،چھوٹے ملکوں کی ایکسپورٹ بھی ہم سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ دگنی ہو گئی ہے۔

  وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے، ہمارے پاس افرادی قوت، نوجوان اور ہنر مند لوگ موجود ہیں، آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا، کورونا کے دوران بھارت کی گروتھ منفی ہوگئی، ہم خوش قسمت ہیں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ
 

مزیدخبریں