کورونا کے وار تیز۔۔یونیورسٹی بند کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)جموں و کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کی ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کے 13 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد یاسی کے ضلع مجسٹریٹ چرندیپ سنگھ نے اگلے احکامات تک یونیورسٹی کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
طلبا کے کورونا ٹیسٹ 31 دسمبر 2021 کو کئے گئے تھے۔ اس تحقیقات کے دوران 13 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک بھر میں کورونا کا انفیکشن مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر ممبئی میں 55 فیصد کیسز بڑھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبرسنا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر سے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں بھی امتحانات ہونے تھے لیکن اب یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے اگلے ہفتے دوبارہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ایسا کیا کیا؟ ۔۔حریم شاہ رو پڑی
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے 169 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 2 افراد کی موت بھی ہوئی۔ اس وقت یہاں 1397 ایکٹی؎و کیسز ہیں۔ یہاں کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔