(24 نیوز)ایف بی آر نے پارلیمنٹرینز کی سال2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسب سے کم ٹیکس ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار959 روپے ٹیکس دیا،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔بلاول بھٹو نے 5 لاکھ 35 ہزار243 روپے ٹیکس دیاآصف زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار229 روپے ٹیکس دیا،شاہدخاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس دیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف2 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار914 روپے ٹیکس دیا. ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سینیٹر طلحہٰ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار549 روپے ٹیکس دیا،وزیرخزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ66 لاکھ27 ہزار737 روپے ٹیکس دیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258روپے ٹیکس دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ارجن کپورنے ملائکہ اروڑا کی عمر پر تبصرہ کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں