2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری۔۔۔وزیراعظم سمیت دیگر رہنماﺅں نے کتنا ٹیکس دیا؟ جانیے

Jan 03, 2022 | 18:05:PM

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر)نے پارلیمنٹرینز کی سال2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے سب سے زیادہ14 کروڑ7 لاکھ 49 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار959 روپے ٹیکس دیاجبکہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5 لاکھ 35 ہزار243 روپے ٹیکس دیا،سابق صدرآصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار229 روپے ٹیکس دیا۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہدخاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس دیا،سینیٹر طلحہٰ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار549 روپے ٹیکس دیا،وزیرخزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ66 لاکھ27 ہزار737 روپے ٹیکس دیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 لاکھ 51 ہزار955 روپے ٹیکس دیا،پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے 14 کروڑ7 لاکھ 49 ہزار روپے ٹیکس دیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار794 روپے ٹیکس دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف2 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار914 روپے ٹیکس دیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے66 ہزار258 روپے ٹیکس دیا،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایک کروڑ17 لاکھ 50 ہزار799 روپے ٹیکس دیا، موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 10 لاکھ 61 ہزار777 روپے انکم ٹیکس دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سردی کی شدت میں اضافہ۔۔۔موسم سرما کی تعطیلات بڑھ گئیں

مزیدخبریں