چلو چلو سعودیہ۔۔کونسی ملازمتوں کی تعداد کم ہو گئی۔؟۔فوری اپلائی کریں

Jan 03, 2022 | 18:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ادارہ شماریات کے مطابق مملکت میں ڈرائیوروں کی تعداد میں تقریبا 2 لاکھ کی کمی آئی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ افرادی قوت میں کمی کی وجہ سے سعودی حکومت دیگر ممالک سے افرادی قوت بلائے گی۔واضح رہے کہ غریب ممالک کے لوگ روزگار کے حصول کیلئے خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔  

سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں 17.5 لاکھ ڈرائیوروں کا اندراج ہوا۔ اس کے مقابل سال 2020ء میں اسی عرصے کے دوران میں مندرج ہونے والے ڈرائیوروں کی تعداد 19.4 لاکھ تھی۔

العریبہ چینل کی رپورٹ میں سعودی ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں گھریلو ملازمین اور صفائی کرنے والوں کی تعداد کم ہو کر 14 لاکھ ہو گئی۔ اس کے مقابل 2020ء میں یہ تعداد 16 لاکھ رہی۔اسی طرح 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں باورچیوں اور کھانا پیش کرنے والوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار، گھروں اور ریسٹ ہاؤسز اور عمارتوں کے پہرے داروں کی تعداد 29 ہزار سے کم ہو کر 25 ہزار، گھروں کے مالیوں کی تعداد 2536 سے بڑھ کر 2238 ، درزیوں کی تعداد 1462 سے کم ہو کر 1301 اور گھروں میں تیمارداروں کی تعداد 2959 سے کم ہو کر 1947 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2019 میں کتناٹیکس ادا کیا۔؟۔جان کر آپ حیران رہ جائینگے
 

مزیدخبریں