(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں انٹر نیٹ کے بھرپور استعمال میں جوان لڑکے اور لڑکیاں کا بڑا حصہ ہے ، لیکن ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ترکی میں بوڑھوں افراد میں انٹرنیٹ کا استعمال 5 گنا بڑھ گیا ہے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ایک دلچسپ خبر میں ترک ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں65 سے74 سال کی عمر کے بوڑھوں میں انٹرنیٹ کا استعمال2015 میں5.6 فیصد تھا جو 2021 میں بڑھ کر 27 فیصد سے تجاوز کر گیا۔ خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں بوڑھے افراد نے سب سے زیادہ کمپیوٹر کلاسز جوائن کیں۔