گرما گرم چائے کیسے بنائی جائے ۔۔انوکھا طریقہ ٹرک ڈرائیور سے سیکھئے۔۔ویڈیو  کے چرچے

Jan 03, 2022 | 20:17:PM
اردنی، ڈرائیور، چائے، کپ ،ٹرک، نیچے
کیپشن: اردنی ڈرائیور نے چائے بنانے کیلئے کپ ٹرک کے نیچے رکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اللہ پاک نے انسان کو عقل جیسی نعمت سے نوازا ہے ، وہ اس نعمت خدواندی کو استعمال کرتے ہوئے مشکل سے مشکل کام کو بڑی آسانی سے سرانجام دے لیتا ہے ،اس تناظر میں ان دنوں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک ڈرائیور کے انوکھے تجربے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔

العریبہ چینل کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اردنی ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کی مدد سے گرما گرم چائے بنانے کا کارنامہ سرانجام دے رہا ہے۔ ڈرائیور نے پہلے ایک شیشے کے مگ میں گرم پانی انڈیلا اور پھر  سڑک پر رکھے اس کپ کے اوپر سے ٹرک گزار کر انجن کے پاس لے گیا اور پھر اس کمال مہارت سے ٹرک کی مشینری کے حصے سے لگے’ ٹی بیگ‘ کو بڑی خوبصورت طریقے سے کپ کے اندر  ڈبکیاں دیں اور اس نے چائے کے قہوے کا رنگ نکالا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو:

اردنی ٹرک ڈرائیور کا کمال دیکھیں؛ اپنے ٹرک کی مدد سے گرما گرم چائے بنانے کا کارنامہ۔https://t.co/vHAa3WJ6DZ pic.twitter.com/9kfQpxPPpL

— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) January 3, 2022

یہ بھی پڑھیں: چلو چلو سعودیہ۔۔کونسی ملازمتوں کی تعداد کم ہو گئی۔؟۔فوری اپلائی کریں