دسمبر  2021 میں15ہزار  گاڑیوں کی فروخت۔۔ سوزوکی موٹرزنے منافع کا ا پنا ہی ریکارڈتوڑ دیا

Jan 03, 2022 | 21:49:PM
،پاک ،سوزوکی، موٹرز، کاریں
کیپشن: پاک سوزوکی موٹرز کی کاریں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے منافع کے سارے ریکارڈ  توڑ دئیے۔ دسمبر  2021  میں ساڑھے 15 ہزار گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کرکے اپنا ہی جولائی میں قائم ہونے والا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2021 میں پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے 15200 گاڑیاں فروخت کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی اور کار پردئیے جانیوالے قرضوں میں کمی کے باعث آئی ہے۔ سوزوکی اپنی چھوٹی گاڑیوں کی تیاری پر اجارہ داری کے باعث پاکستان کے منظر نامے پرچھائی ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پ آٹو موٹو سیکٹر اورکار مینوفیچرنگ میں اس کا حصہ 60 فیصد ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی مارکیٹ کی موجودہ مانگ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پروڈکشن میں بڑا اضافہ کرنے جارہی ہے، یاد رہے نئی آٹو پالیسی کے نفاذ میں بھی کفایتی ایندھن والی کاروں کی پروڈکشن میں فروغ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چلو چلو سعودیہ۔۔کونسی ملازمتوں کی تعداد کم ہو گئی۔؟۔فوری اپلائی کریں