انتہا پسند مودی کو ملک چلانا آتا ہے نہ ورزش کرنی۔۔ ویڈیو  وائرل

Jan 03, 2022 | 22:18:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جن کو ہندوؤ ں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ظلم اور بربریت روا رکھنے پر انکی حمایت کرنے کے حوالے سےدنیا بھر میں ایک انتہاپسند  لیڈر کے طور جانا جاتا ہے ، لیکن وہ روز مرہ کے  دیگر کاموں میں بھی  ہٹ دھرمی  کرتے رہتے ہیں ، ایک تازہ واقعے میں نریندر مودی کا کسی بات پر اٹکے رہنے کی مثالی ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ نریندر مودی کتنے اڑیل ہیں۔

تفصہیلات کے مطابق ایک صارف کنال کمارا کی ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایکسرسائز کرتے نظر آرہے ہیں لیکن ان کی جانب سے ایکسرسائز بالکل غلط انداز میں کی جارہی ہے۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے کئی میمز بھی شئیر کی ہیں۔حالانکہ بھارتی وزیراعظم کو ایک انسٹرکٹر صحیح ایکسرسائز کرنے کے لئے رہنمائی بھی فراہم کررہے ہیں لیکن نریندرا مودی بادی النظر میں ان کو اہمیت دیتے نظر نہیں آرہے۔

 یہ بھی پڑھیں:چلو چلو سعودیہ۔۔کونسی ملازمتوں کی تعداد کم ہو گئی۔؟۔فوری اپلائی کریں

مزیدخبریں