لاہور میں ٹرام چلانے کا منصوبہ 

Jan 03, 2022 | 23:00:PM
ٹرا،م چلانے، لاہور، منصوبہ
کیپشن: ٹرام (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور شہر میں کینال روڈ پرٹرام چلانے کا منصوبہ وزیراعلیٰ کو پیش ، جلو تا ٹھوکر21 سمارٹ سٹیشنز پر ٹرام چلے گی۔ ایل ڈی اے نے21ارب سے زائد ابتدائی تخمینہ لاگت بھی وزیراعلیٰ کو پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈی جی ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑ اورچیف انجینئراسرارسعید نے ٹرام چلانے کے منصوبے پر بریفنگ دی۔   منصوبے کے مطابق 22کلومیٹرطویل لاہورکینا ل روڈ پر21سٹیشن تعمیر ہونگے۔ ٹرام کی رفتار25سے30کلومیٹرفی گھنٹہ ہو گی ۔ بر یفنگ کے مطابق ایک سٹیشن پرابتدائی تخمینہ لاگت ایک ارب روپے لگایاگیا ۔ مجموعی طورپرمنصوبے پرلاگت 21ارب سے زائد آئےگی۔ لاہورکینال کے دونوں اطراف مین روڈپر8فٹ چوڑا ٹریک بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے حکام کو ٹرام منصوبے پر تفصیلی ورکنگ کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:انتہا پسند اور ہٹ دھرم وزیراعظم۔۔نریندر مودی کی تازہ ویڈیو  وائرل