”نئے سال میں مجھے بوڑھی مت بلانا۔۔۔ بھارتی اداکارہ کی اپنی بیٹی کو تنبیہ

Jan 03, 2022 | 23:10:PM
بیٹی مسابا، وارننگ، نئے سال، بوڑھی نہ بلائیں
کیپشن: اداکارہ نینا گپتا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے اپنی بیٹی مسابا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے سال میں انہیں بوڑھی نہ بلائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے اپنی والدہ اور اداکار نینا گپتا کی ایک دلچسپ ویڈیوانسٹاگرام پر شیئر کی۔ویڈیو میں نینا نے مسابا کو 2022 کے لیے تین مشورے دیے، جس میں انہیں (بوڑھی عورت) کے طور پر نہ کہنے کی سخت احتیاط بھی شامل ہے۔
نینا نے مختصر ویڈیو میں اپنی بیٹی کو  کہادوسرا یہ کہ مجھ پر چیخنا مت۔اداکارہ نے 2 مشوروں کے بعدکچھ دیر توقف کے بعد سنجیدگی سے کہا کہ تیسرا مشورہ یہ کہ جو آپ پہلے ہی جانتی ہیں ، زندگی میں کامیابی کیلئے بھلے سست رہو مگر مستقل مزاجی کا دامن نہ چھوڑنا۔سوشل میڈیا صارفین نے نینا کے سیدھے سادے مشوروں کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ ادکارہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کے تعلقات کے چرچے تھے اور بعد ازاں ان کی ایک بیٹی مسابا گپتا بھی پیدا ہوئی جو کہ آج بھارت کی مشہور ڈیزائنر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر صبا حمید، بہروز سبزواری اور روبینہ اشرف کا ڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی